ویلنٹائن ڈے اور اِسلام
ویلنٹائن_ڈے_بےحیائی_پھیلانے_کا_عالمی_دن دینِ اِسلام اور مغرب قوم میں مُحبت کے اظہار کا طریقہ: دینِ اِسلام اور مغرب قوم میں مُحبت کے اظہار کا طریقہ: اقصیٰ: سدرہ تمہیں پتا ہے کل کونسا دن ہے؟ سدرہ: کل 14th فروری ہے۔۔۔ اقصیٰ: ہاں وہ تو ہے مگر کل کا دن بہت خاص ہے اُن لوگوں کیلئے جو ایک دوسرے سے مُحبت کرتے ہیں یا یوں کہہ لو کل مُحبت کرنے والوں کا عالمی دن ہے کہ جس دن ہر پیار کرنے والا اپنے محبوب سے محبت کا اظہار کرے گا ایک دلچسپ انداز سے، کل ویلنٹائن ڈے ہے پاگل۔۔۔ سدرہ: ویلنٹائن ڈے مُحبت کرنے والوں کا عالمی دن ہاہاہاہا۔۔۔ اقصیٰ: تم ہنس کیوں رہی ہو میں نے کونسا لطیفہ سنا دیا جو تمہیں ہنسی آ رہی۔ سدرہ: کچھ نہیں اچھا چھوڑو نہیں ہنستی میں تم یہ بتاو کل لوگ کیسے ایک دوسرے سے اظہارِ مُحبت کریں گے؟؟؟ اقصیٰ: یار وہی کوئی اپنی محبوبہ کو پھول دے گا تو کوئی اپنے محبوب کیلئے گفٹ لے گی، دونوں ایک دوسرے کو پرپوز کریں گے (l Love you) بول کر، باہر گھومنے جائیں گے، ایک دوسرے کے ساتھ ٹائم سپینڈ کریں گے (You know dating) ایک دوسرے کو گفٹ، گلاب اور چاکلیٹ دیں گے، باقی ت...