قربانی سنّتِ ابراہیمی ایک پیغام
قربانی سنّتِ ابراہیمی تو ہے ہی لیکن ساتھ ہی ساتھ شعائر اللہ (اللہ پاک کی نشانیوں) میں سے ایک نشانی بھی ہے۔ :شعائر_اللہ_سے_مراد شعائر الہیہ سے ہماری مراد وہ ظاہری ومحسوس امور اور اشیاء ہیں جن کا تقرر اسی لیے ہوا ہے کہ ان کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے۔ ان امورواشیاء کو خدا کی ذات سے ایسی مخصوص نسبت ہے کہ ان کی عظمت وحرمت کو لوگ خود اللہ تعالیٰ کی عظمت وحرمت سمجھتے ہیں کبھی سوچا ہے کہ اللہ پاک نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اِس قربانی اپنی نشانیوں میں سے ایک نشانی کیوں بنایا ؟ 🤔 آخر کیوں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس قربانی کو رہتی دُنیا تک قائم و دائم رکھا ، اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس قربانی کے اعزاز میں سب مسلمانوں پر قربانی کو فرض کر دیا گیا " سنّتِ ابراہیمی " کا نام دے کر ؟🤔 :جواب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ایک خواب دیکھا تھا کہ جس میں ان کو اللہ پاک کی جانب سے یہ حکم ہوا کہ وہ اپنے لخت جگر کو اللہ پاک کی رضا کی خاطر اللہ پاک کی راہ میں قربان کر رہے ہیں ، یہ ایک خواب تھا جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ...