ذوالحج کی فضیلت و اہمیت و عبادت حدیثِ نبویﷺ کی روشنی میں:


عبادات

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان دس دنوں(#ذوالحج) کے عمل سے زیادہ کسی دن کے عمل میں فضیلت نہیں

لوگوں نے پوچھا اور جہاد میں بھی نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں جہاد میں بھی نہیں سوا اس شخص کے جو اپنی جان و مال خطرہ میں ڈال کر نکلا اور واپس آیا تو ساتھ کچھ بھی نہ لایا ( سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کر دیا ) 

 (#صحیح_البخاری:969) _________________________________________

 #عبادات

 #احادیثِ_نبویﷺ

 ان دنوں زیادہ سے زیادہ وقت اللہ پاک کی #حمد_و_ثناء میں گزاریں ، #تکبیرات کا اہتمام کیجئے ، #نفل نمازوں ، #تسبیحات ، صبح و شام کے اذکار ، #صدقہ و خیرات کا زیادہ سے زیادہ احتمام کیجئے ، #اپنے غریب رشتہ داروں اور اپنے گھر والوں پر اپنا مال خرچ کیجئے ، #اور صاحبِ اسطاعت لوگ جو قربانی کرنے کی طاقت رکھتے ہیں وہ ضرور اِس فریضے کو سرانجام دیں اور اسکا مقصد صرف رضائے الہٰی ہو ، اور ریاکاری سے پرہیز کیجئے۔ #قربانی کا گوشت زیادہ سے زیادہ ان لوگوں میں تقسیم کیجئے جو تنگدست ہوں ، غریب ہوں ، مسکین ہوں اور ان لوگوں کو بھی جو اسے خریدنے کی استطاعت نہ رکھتے ہوں۔ کیونکہ غریبوں اور محتاجوں کی دُعا سب سے زیادہ لگتی ہے۔ #تکبیرات تکبیرات کو ترجمہ کے ساتھ یاد کیجیے تاکہ آپ کو بھی معلوم ہو کہ آپ اللہ پاک کی حمد و ثنا میں کیا کہہ رہے ہیں اور ایسی حمدوثنا کا بہت اجر و ثواب ہے۔ 🌹 اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وَاَللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمْد 🌹 #ترجمہ: اللہ سب سے بڑا ہے ، اللہ سب سے بڑا ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، اور اللہ سب سے بڑا ہے ، اللہ سب سے بڑا ہے ، اور اللہ کی حمد ہے۔ 🌱 اَللّٰہُ أَکْبَرُ کَبِیرًا وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیرًا وَسُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَۃً وَأَصِیلًا 🌱 #ترجمہ: اللہ سب سے بڑا ہے بہت بڑا ، اور تمام تعریف اللہ کے لیے ہے بہت زیادہ اور تسبیح اللہ ہی کے لیے ہے ، صبح و شام۔

 (#صحیح_المسلم:1358) ____________________________________________ 

 #یومِ_عرفہ_کا_روزہ

 #حدیث_نبویﷺ:

 اگر آپ قدرت رکھتے ہیں تو کوشش کیجئے کہ ایک ذوالحج سے نو ذوالحج یعنی (یومِ عرفہ) تک روزے رکھیے۔ نہیں تو ذوالحج (یعنی یومِ عرفہ) کا روزہ لازمی رکھیے ، یومِ عرفہ کے روزے کی اہمیت اور فضیلت احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ #حدیث: 🌴مجھے امید ہے کہ عرفہ کے دن(یعنی 9 ذوالحجہ) کا روزہ ایک گزشتہ اور ایک آئندہ سال کے گناہ مٹا دیتا ہے🌴

 (#صحیح_المسلم:2746) _____________________________________________

 #تسبیحات

 1#

 🌲لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ🌲

 #ترجمہ:

 ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت اور اسی کے لیے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔‘‘ 

 (#صحیح_المسلم:6844 ) 

 #2 

 🌳سُبْحَانَ اللّٰہِ، وَالْحَمْدُلِلّٰہِ، وَلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ، وَاللّٰہُ اَکْبَرُ🌳

 #ترجمہ:

 ’’اللہ پاک ہے اور سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔‘‘ (#صحیح_المسلم:6847 )

 #3 

 🌿سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ🌿

 #ترجمہ: 

’’پاک ہے اللہ اپنی خوبیوں سمیت، پاک ہے اللہ بہت عظمت والا۔‘‘

 (#صحیح_البخاری:6682) 

 #4 

 🍀لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ🍀 #ترجمہ: ’’گناہ سے بچنے کی ہمت ہے نہ نیکی کرنے کی طاقت مگر اللہ ہی کی توفیق سے۔‘‘ (#صحیح_البخاری:6409)

 ___________________________________________

 #صدقہ_و_خیرات

 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انھوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا ( جن دیناروں پر اجر ملتا ہے ان میں سے ) ایک دینا وہ ہے جسےتو نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا ایک دینار وہ ہے جسے تو نے کسی کی گردن ( کی آزادی ) کے لیے خرچ کیا ایک دینا ر وہ ہے جسے تو نے مسکین پر صدقہ کیا اور ایک دینار وہ ہے جسے تو نے اپنے گھر والوں پر صرف کیا ان میں سب سے عظیم اجر اس دینار کا ہے جسے تو نے اپنے اہل پر خرچ کیا

 ۔ (#صحیح_المسلم:2311) _______________________________________________ 

 #نفل_نمازیں 

 #تہجد ، #تسبیح نماز ، #نمازِ_اشراق #نمازِ_اوابین #نمازِ_چاشت کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کیجئے۔ 

:حدیث نبویصلی اللہ علیہ وسلم 

 🍃 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہمارا پروردگار بلند برکت والا ہے ہر رات کو اس وقت آسمان دنیا پر آتا ہے جب رات کا آخری تہائی حصہ رہ جاتا ہے۔ وہ کہتا ہے کوئی مجھ سے دعا کرنے والا ہے کہ میں اس کی دعا قبول کروں، کوئی مجھ سے مانگنے والا ہے کہ میں اسے دوں کوئی مجھ سے بخشش طلب کرنے والا ہے کہ میں اس کو بخش دوں۔🍃 (#صحیح_البخاری:1145) 

 🤲🏻ذوالحج کے اس مُبارک مہینے میں اپنی قیمتی دعاؤں میں سب کو یاد رکھیے گا 🤲🏻 

#



جزاک_اللہ_خیرا_کثیرا

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ریاکاری قرآن و حدیث کی روشنی میں