قربانی سنّتِ ابراہیمی ایک پیغام
قربانی سنّتِ ابراہیمی تو ہے ہی لیکن ساتھ ہی ساتھ شعائر اللہ (اللہ پاک کی نشانیوں) میں سے ایک نشانی بھی ہے۔
:شعائر_اللہ_سے_مراد
شعائر الہیہ سے ہماری مراد وہ ظاہری ومحسوس امور اور اشیاء ہیں جن کا تقرر اسی لیے ہوا ہے کہ ان کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے۔ ان امورواشیاء کو خدا کی ذات سے ایسی مخصوص نسبت ہے کہ ان کی عظمت وحرمت کو لوگ خود اللہ تعالیٰ کی عظمت وحرمت سمجھتے ہیں
کبھی سوچا ہے کہ اللہ پاک نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اِس قربانی اپنی نشانیوں میں سے ایک نشانی کیوں بنایا ؟ 🤔
آخر کیوں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس قربانی کو رہتی دُنیا تک قائم و دائم رکھا ، اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس قربانی کے اعزاز میں سب مسلمانوں پر قربانی کو فرض کر دیا گیا " سنّتِ ابراہیمی " کا نام دے کر ؟🤔
:جواب
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ایک خواب دیکھا تھا کہ جس میں ان کو اللہ پاک کی جانب سے یہ حکم ہوا کہ وہ اپنے لخت جگر کو اللہ پاک کی رضا کی خاطر اللہ پاک کی راہ میں قربان کر رہے ہیں ، یہ ایک خواب تھا جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ پاک کی جانب سے دکھایا گیا اگر حضرت ابراہیم علیہ السلام چاہتے تو اسے ایک خواب سمجھ کر درگزر بھی فرما سکتے تھے ،
مگر نہیں!
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے خواب کا ذکر اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام سے کیا ، تو جواب میں حضرت اسماعیل علیہ السلام نے یہ نہیں کہا کہ بابا آپ اپنے ایک خواب کی بنیاد پر اپنے لخت جگر کو قربان کرنا چاہتے ہیں ، بلکہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کا جواب یہ تھا کہ
"اے میرے والد محترم !
آپ کو اللہ پاک کی طرف سے جو حکم ہوا ہے آپ اللہ پاک کے حکم کو پورا کیجئے اللہ نے چاہا تو قریب ہے کہ آپ مجھے صابر پائیں گے "
دونوں باپ بیٹے نے اللہ پاک کے فیصلے پر اففف تک نہ کی ، نا ہی اللہ پاک سے دربار میں کوئی عرضی دی ، نہ کوئی گزارش ، باپ نے خواب دیکھا اور بیٹے نے کہا کہ اس خواب کو آپ حقیقت میں بدل دیجئے ، (ان شاء اللہ) اگر اللہ پاک نے چاہا تو ہمیں صابرین میں سے پائے گا ، تو پھر جیسے ہی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ پاک کے اس فیصلے کی تکمیل کی تو نہ صرف اللہ پاک نے انہیں ان کی اولاد واپس کی بلکہ ساتھ ہی ساتھ ان کی اس قربانی کو رہتی دُنیا تک قائم رکھا ، اپنی نشانیوں میں سے ایک نشانی بنا دیا اور دین اسلام کا ایک اہم رکن بنا کر مسلمانوں پر فرض قرار دیا۔
جانتے ہیں اللہ پاک نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اتنا بلند مقام عطا فرمایا اور ان کی آزمائش کی تکمیل پر انہیں اتنا زیادہ کیوں نہ آگیا ؟🤔
:جواب
اس کا جواب قرآن مجید کی اس آیت سے مکمل واضح ہو جائے گا جس میں انسان کی اولاد کو اِنسان کی سب سے بڑی آزمائش کہا گیا ہے۔
:قرآن مجید میں اللہ پاک ارشاد فرماتے ہیں کہ
وَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَاۤ اَمۡوَالُكُمۡ وَاَوۡلَادُكُمۡ فِتۡنَةٌ ۙ وَّاَنَّ اللّٰهَ عِنۡدَهٗۤ اَجۡرٌ عَظِيۡمٌ
:ترجمہ
اور جان رکھو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد حقیقت میں سامانِ آزمائش ہیں اور اللہ کےپاس اجر دینے کے لیے بہت کچھ ہے ؏(
القرآن - سورۃ نمبر 8 الأنفال)
آیت نمبر28)
دُنیا میں سب سے بڑی آزمائش ایک اِنسان کے لیے اس کی اولاد ہوتی ہے ، اور سب سے زیادہ پیاری بھی اِنسان کو اس کی اولاد ہی ہوتی ہے۔ اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اِسی آزمائش سے گزارا گیا ، ایک طرف اولاد کی محبت تھی تو دوسری طرف اللہ پاک کی محبت ، تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بڑی ہمت اور سمجھ داری کے ساتھ دُنیا کی محبت کو ، اولاد کی محبت کو اپنے رب کی محبت پر غالب نہیں آنے دیا بلکہ اللہ پاک کی محبت جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دل میں تھی دُنیا کی محبت پر غالب آگئی۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ایمان ، صبر ، یقین اور توکل اللہ کے ساتھ اللہ پاک کے حکم پر ثابت قدم رہے اور اُس حکم کو خواب سے حقیقت تک پہنچایا ، تو یہ کوئی عام آزمائش نہیں بلکہ بہت بڑی آزمائش تھی ایک باپ کے لیے بھی اور ایک بیٹے کے لیے بھی ، مگر دونوں باپ بیٹے اللہ پاک کی طرف سے آئی اس آزمائش میں اللہ پاک کے فضل و کرم سے ثابت قدم بھی رہے اور سرخرو بھی ہوئے ، اور انعام ایسا کہ رہتی دُنیا تک سب کو یاد رہا اور رہے گا۔
(قربانی_سنّتِ_ابراہیم)
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ پاک تک نہ ہماری قربانی کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ ہی خون بلکہ اس تک ہماری نیت اور تقویٰ پہنچتا ہے ، اور اس بات کو سورۃ الحج کی اس آیت میں واضح الفاظ میں بیان کیا گیا ہے
لَنۡ يَّنَالَ اللّٰهَ لُحُـوۡمُهَا وَلَا دِمَآؤُهَا وَلٰـكِنۡ يَّنَالُهُ التَّقۡوٰى مِنۡكُمۡؕ
:ترجمہ
نہ اُن کے گوشت اللہ کو پہنچتے ہیں نہ خون، مگر اُسے تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے۔
اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی بھی اسی بات کا ثبوت ہے۔
(37:سورۃ الحج ، آیت نمبر )
_____________________________________رہتا__________________________

Jazak Allah 👌
جواب دیںحذف کریںBuht khubsurat post ♥️
جواب دیںحذف کریں