اشاعتیں

 صنفِ نازک (بیٹیاں) اور اِسلامی تعلیمات

تصویر
 •••   صنفِ نازک (بیٹیاں) اور اِسلامی تعلیمات  آج کی میری یہ تحریر اُن لوگوں کے لئے ہے جو بیٹیوں کی پیدائش کو بُرا جاننے والے، انکی پیدائش پر افسردہ ہونے والے، انہیں بُرا بھلا کہنے اور دل ہی دل میں کوسنے اور نفرت کرنے والے، انہیں بوجھ سمجھنے والے اور زندہ درگور کرنے والے، اُنہیں حقیر سمجھنے اور اُن کے حقوق کی ادائیگی میں ناانصافی کرنے والے ہیں۔  اگر آپ مسلمان ہیں اور مسلم گھرانے میں پیدا ہوئے ہیں، اُمّتی رسول اللہﷺ ہیں تو پھر یہ بھی جانتے ہونگے کے دینِ اِسلام اعتدال و مساوات، اور انصاف پسندی کا درس دیتا ہے اور اور اِن اخلاقی خوبیوں کو قائم کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے، ہمارے دین میں کسی کو کسی پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ماسوائے تقویٰ کے تو پھر آپ کو کس نے کہہ دیا کہ بیٹا بیٹی سے افضل ہے؟ :جبکہ اللہ سبحانہ و تعالی نے ارشاد فرمایا  اِنَّ اَكْـرَمَكُمْ عِنْدَ اللّـٰهِ اَتْقَاكُمْ ۚ   بے شک زیادہ عزت والا تم میں سے اللہ کے نزدیک وہ ہے جو تم میں سے زیادہ پرہیزگار ہے۔ (سورة الحجرات: 18) جب اللہ پاک نے یہ نہیں کہا کے میری نظر میں لڑکے زیادہ عزیز تر ہیں اور لڑکیا...

ویلنٹائن ڈے اور اِسلام

تصویر
ویلنٹائن_ڈے_بےحیائی_پھیلانے_کا_عالمی_دن   دینِ اِسلام اور مغرب قوم میں مُحبت کے اظہار کا طریقہ:  دینِ اِسلام اور مغرب قوم میں مُحبت کے اظہار کا طریقہ:  اقصیٰ:  سدرہ تمہیں پتا ہے کل کونسا دن ہے؟ سدرہ: کل 14th فروری ہے۔۔۔ اقصیٰ:  ہاں وہ تو ہے مگر کل کا دن بہت خاص ہے اُن لوگوں کیلئے جو ایک دوسرے سے مُحبت کرتے ہیں یا یوں کہہ لو کل مُحبت کرنے والوں کا عالمی دن ہے کہ جس دن ہر پیار کرنے والا اپنے محبوب سے محبت کا اظہار کرے گا ایک دلچسپ انداز سے، کل ویلنٹائن ڈے ہے پاگل۔۔۔ سدرہ: ویلنٹائن ڈے مُحبت کرنے والوں کا عالمی دن ہاہاہاہا۔۔۔ اقصیٰ:  تم ہنس کیوں رہی ہو میں نے کونسا لطیفہ سنا دیا جو تمہیں ہنسی آ رہی۔ سدرہ: کچھ نہیں اچھا چھوڑو نہیں ہنستی میں تم یہ بتاو کل لوگ کیسے ایک دوسرے سے اظہارِ مُحبت کریں گے؟؟؟ اقصیٰ:  یار وہی کوئی اپنی محبوبہ کو پھول دے گا تو کوئی اپنے محبوب کیلئے گفٹ لے گی، دونوں ایک دوسرے کو پرپوز کریں گے (l Love you) بول کر، باہر گھومنے جائیں گے، ایک دوسرے کے ساتھ ٹائم سپینڈ کریں گے (You know dating) ایک دوسرے کو گفٹ، گلاب اور چاکلیٹ دیں گے، باقی ت...

قربانی سنّتِ ابراہیمی ایک پیغام

تصویر
 قربانی سنّتِ ابراہیمی تو ہے ہی لیکن ساتھ ہی ساتھ شعائر اللہ (اللہ پاک کی نشانیوں) میں سے ایک نشانی بھی ہے۔ :شعائر_اللہ_سے_مراد شعائر الہیہ سے ہماری مراد وہ ظاہری ومحسوس امور اور اشیاء ہیں جن کا تقرر اسی لیے ہوا ہے کہ ان کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے۔ ان امورواشیاء کو خدا کی ذات سے ایسی مخصوص نسبت ہے کہ ان کی عظمت وحرمت کو لوگ خود اللہ تعالیٰ کی عظمت وحرمت سمجھتے ہیں کبھی سوچا ہے کہ اللہ پاک نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اِس قربانی اپنی نشانیوں میں سے ایک نشانی کیوں بنایا ؟ 🤔 آخر کیوں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس قربانی کو رہتی دُنیا تک قائم و دائم رکھا ، اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس قربانی کے اعزاز میں سب مسلمانوں پر قربانی کو فرض کر دیا گیا " سنّتِ ابراہیمی " کا نام دے کر ؟🤔 :جواب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ایک خواب دیکھا تھا کہ جس میں ان کو اللہ پاک کی جانب سے یہ حکم ہوا کہ وہ اپنے لخت جگر کو اللہ پاک کی رضا کی خاطر اللہ پاک کی راہ میں قربان کر رہے ہیں ، یہ ایک خواب تھا جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ...

ریاکاری قرآن و حدیث کی روشنی میں

تصویر
ریاکاری_سے_مراد  اخلاص کا مطلب ہے کوئی کام خالص ﷲ کیلئے کرنا جبکہ ریا کاری کا مطلب ہے ﷲ کو چھوڑ کر دوسروں کو دکھانے کے لئے کوئی کام کیا جائے تاکہ وہ تعریف کریں ، عزت افزائی کریں یا ان سے کوئی اور دنیاوی فائدہ حاصل ہو۔ اس قبیح عادت کے لئے '' ریاء '' ( دکھلاوے ) کی تعبیر قرآن پاک میں جابجا استعمال ہوئی ہے۔  قرآن_مجید کی روشنی میں ریاکاری_کا_انجام :ارشادِ_باری_تعالیٰ_ہے_کہ   يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُبۡطِلُوۡا صَدَقٰتِكُمۡ بِالۡمَنِّ وَالۡاَذٰىۙ كَالَّذِىۡ يُنۡفِقُ مَالَهٗ رِئَآءَ النَّاسِ وَلَا يُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ‌ؕ فَمَثَلُهٗ كَمَثَلِ صَفۡوَانٍ عَلَيۡهِ تُرَابٌ فَاَصَابَهٗ وَابِلٌ فَتَرَكَهٗ صَلۡدًا ‌ؕ لَا يَقۡدِرُوۡنَ عَلٰى شَىۡءٍ مِّمَّا كَسَبُوۡا ‌ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الۡـكٰفِرِيۡنَ :ترجمہ  اے ایمان لانے والو!اپنے صدقات کو احسان جتاکر اور دکھ دے کر اس شخص کی طرح خاک میں نہ ملا دو ، جو اپنا مال محض لوگوں کے دکھانے کو خرچ کرتا ہےاور نہ اللہ پر ایمان رکھتا ہے، نہ آخرت پر ۔ اس کے خرچ کی مثال ایسی ہے، جیسے ایک چٹان تھی، ج...

ذوالحج کی فضیلت و اہمیت و عبادت حدیثِ نبویﷺ کی روشنی میں:

تصویر
عبادات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان دس دنوں(# ذوالحج ) کے عمل سے زیادہ کسی دن کے عمل میں فضیلت نہیں لوگوں نے پوچھا اور جہاد میں بھی نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں جہاد میں بھی نہیں سوا اس شخص کے جو اپنی جان و مال خطرہ میں ڈال کر نکلا اور واپس آیا تو ساتھ کچھ بھی نہ لایا ( سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کر دیا )   ( #صحیح_البخاری:969) _________________________________________  # عبادات  #احادیثِ_نبویﷺ  ان دنوں زیادہ سے زیادہ وقت اللہ پاک کی #حمد_و_ثناء میں گزاریں ، #تکبیرات کا اہتمام کیجئے ، #نفل نمازوں ، #تسبیحات ، صبح و شام کے اذکار ، #صدقہ و خیرات کا زیادہ سے زیادہ احتمام کیجئے ، #اپنے غریب رشتہ داروں اور اپنے گھر والوں پر اپنا مال خرچ کیجئے ، #اور صاحبِ اسطاعت لوگ جو قربانی کرنے کی طاقت رکھتے ہیں وہ ضرور اِس فریضے کو سرانجام دیں اور اسکا مقصد صرف رضائے الہٰی ہو ، اور ریاکاری سے پرہیز کیجئے۔ #قربانی کا گوشت زیادہ سے زیادہ ان لوگوں میں تقسیم کیجئے جو تنگدست ہوں ، غریب ہوں ، مسکین ہوں اور ان لوگوں کو بھی جو اسے خریدنے کی استطاعت نہ...